Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

10/19/2024 | Press release | Distributed by Public on 10/19/2024 09:23

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چھاتی کے کینسر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام (19 اکتوبر 2024)


چھاتی کے کینسر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر، ہم چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھانے بالخصوص خواتین میں اس کی بروقت تشخیص و علاج کی ضرورت پر زور دینے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین کو سب سے ذیادہ متاثر کرنے والا کینسر ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔